
دینہ کے نواحی علاقہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے مو ٹرسائیکل سوار ایڈووکیٹ کو کچل کر ہلاک کر دیا ، حادثے کا شکار ہو نے والے ایڈووکیٹ کو فوری طور پر ریسکیو 1122نے ہسپتال پہنچایا گیا مگر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا ، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ گگڑ خورد کے رہائشی چوہدری محمد ندیم ولد محمد افضل جو کہ ایڈووکیٹ تھے جہلم کچہری سے مو ٹر سائیکل پر اپنے ساتھی کے ہمراہ واپس آ رہے تھے کہ اپنے گاؤں کے نزدیک کھو کھا سر وس اسٹیشن کے مقام پر اپنے ساتھی کو اتارنے کے بعد گھر کی طرف جانے ہی لگے تھے کہ ایک دم تیز رفتار ٹرالی نے ان کو کچل ڈالا۔
حادثہ سے ایڈو وکیٹ چوہدری محمد ندیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا ، پو لیس تھا نہ دینہ نے رپورٹ درج کر کے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
ایڈ ووکیٹ محمد ندیم کی ہلاکت پر علاقہ میں سوگ کا عالم ہر آنکھ اشکبار تھی ، مرحوم ایڈووکیٹ محمد ندیم کی نماز جنازہ نواحی علاقہ گگڑ خورد میں ادا کر دی گئی۔