
جہلم: حکومت تبدیل ہوتے ہی پرانے پاکستان میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ایک بار پھر شروع ہو گئی ، گرمی بڑھتے ہی آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ نے بجلی کی آنکھ مچولی شروع کر دی ، کوئی شیڈول نہیں جب چاہے گریڈ اسٹیشن سے بجلی بند کر دی جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوتے ہی مسلم لیگ ن کے حکمرانوں نے ایک مرتبہ پھر صارفین کو پرانے پاکستان میں داخل کرتے ہوئے شہر و گردونواح میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا گیاہے۔
شدید گرمی اور روزہ کی حالت میں روزہ دار پرانے پاکستان کی لوڈشیڈنگ سے تنگ ہو کر لیگی حکمرانوں کو بددعائیں دینے پر مجبورہو گئے ہیں، جبکہ آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ نے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے اعلانیہ کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کررکھا ہے جبکہ گریڈ اسٹیشن کا ٹیلیفون نمبر 0544647725 بجلی بند ہوتے ہیں ریسور آف کر دیا جاتا ہے جس کیوجہ سے شہری زہنی کوفت میں مبتلا ہیں۔
واپڈا صارفین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو سرکل اسلام آباد سے مطالبہ کیاہے کہ سحری و افطاری کے اوقات میں بجلی کی بندش اور دن کے اوقات میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہری ماہ صیام کی فضیلتوں اور عبادتوں سے مستفید ہو سکیں ۔