
ڈومیلی: رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ڈومیلی بڑاگواہ گردونواح میں مہنگائی کاجن بوتل سے باہر، عوام پریشان لوٹ مارکابازار سرگرم، شہری سبزیاں پھل اور دیگر اشیاء مہنگی لینے پرمجبور، دوکانوں پر ریٹ لسٹیں انتظامیہ کی طرح غائب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کا آغاز ہواتب سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا، رمضان المبارک کے مہینے میں میں دوکانداروں نے لوٹ مار کا بازار سرگرم کررکھاہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹیں دوکانوں سے غائب دیکھائی دیتی ہیں۔
سبزیاں فروٹ پکوڑے سموسے کھجوریں بیس شربت سمیت دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہوباش اضافہ ہوگیا، ریٹ لسٹوں پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا، شہری خودساختہ مہنگائی سخت پریشان ہیں۔
شہریوں نے کہا کہ پوری دنیا میں رمضان المبارک کے ماہ میں مسلم و غیرمسلم عوام ہر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردیتی ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں اس بابرکت ماہ میں ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے۔انتظامیہ بھی اس مہینے میں کم ہی نظرآتی ہے لیکن تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی، مغل آباد، پدھری، بڑاگواہ، پھڈیال، اڈرانہ، بنگیال جنڈالہ سمیت دیگر دوردراز دیہاتوں میں انتظامیہ کی آنے سے کانپیں ٹانگ رہی ہوتی ہیں۔دفتروں میں اے سی رومز میں مزے لے رہے ہوتے ہیں۔
ہمار اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ نوٹس لیں اور اس خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرکے غریب عوام کو ریلیف دیاجائے تاکہ غریب عوام بھی رمضان المبارک میں خرید سکے اور گھرمیں بچوں کو کھلاپلاسکے۔