
جہلم: ہمارے سائنسدانوں اور پاک آرمی نے پاکستان کا شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا جس پر پاک آرمی اور سائنسدانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پوری قوم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کااظہار انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے سائنسدانوں کو مزید کامیابیاں عطا کرے، دوسری طرف بھارت کی ہٹ دھرمیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دن مقبوضہ کشمیر میں ایک کشمیری جوان کو شہید کر دیا جس پر بھارت کی ایسی حرکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس پر اقوام متحدہ کو نوٹس لینا چاہئے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔