گورنمنٹ ایسوسی کالج برائے خواتین کی طالبات نے ضلع جہلم، کالج، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا

جہلم: گورنمنٹ ایسوسی کالج برائے خواتین جہلم کی طالبات طیبہ سرفراز اور نور آمنہ نے ضلع، کالج، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا ۔

نعت اور قرآت کے مقابلوں میں دونوں طالبات طیبہ سرفراز اور نور آمنہ نے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول میں 2/2 پوزیشنیں حاصل کیں، طیبہ سرفراز نے نعت کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول میں پوزیشن حاصل کرکے 1 لاکھ روپے اور اسی طرح نور آمنہ نے بھی قرآت میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول میں پوزیشن حاصل کرکے 1لاکھ 10 ہزار روپے کا چیک گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ وقارالنساء کالج راولپنڈی سے حاصل کیا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز گورنمنٹ وقارالنساء کالج راولپنڈی میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع جہلم گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے نمایاں کارکردگی دکھانے پر طالبات کو بطور انعام مطلوبہ رقم بطور چیک کی صورت میں ادا کر دی گئی۔

اس حوالے سے کالج کی اساتذہ نے کہا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم کی طالبات نے ضلع جہلم ، کالج اور اپنے والدین کانام روشن کیا ہے جس پر ہمیں اپنی طالبات پر فخر ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button