Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ جہلم کوثر سلیم کا تبادلہ روکا جائے، عوامی مطالبہ زور پکڑنے لگا

جہلم: آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایجوکیشن یونٹ جہلم، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم، ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم اور پنجاب ٹیچر یونین جہلم نے سیکرٹری ایجوکیشن کو درخواست کی ہے کہ میڈم کوثر سلیم کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کا تبادلہ واپس جہلم کیا جائے۔

محترمہ کوثر سلیم بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ جہلم دو سال سے تعینات تھیں، کچھ دن قبل ان کو سیکرٹری تعلیم کے دفتر رپورٹ کرنے کا کہا گیا اور وہ ہمارے ضلع سے فراغت لے کر لاہور چلی گئی ہیں۔

جہلم میں تعیناتی کے دوران محترمہ کوثر سلیم صاحبہ کا رویہ دفتری سٹاف، وکلا برادری، صحافی برادری، ٹیچرز اور عام پبلک کے ساتھ انتہائی مثالی رہا ہے اور ان کی تعیناتی میں تمام سرکاری کام بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے انجام کو پہنچے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button