Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم کے رمضان بازار میں انتظامیہ غائب، سستارمضان بازار میں چینی لینے والے صارفین کی لمبی قطاریں

جہلم: رمضان بازار میں انتظامیہ غائب، سستارمضان بازار میں چینی لینے والے صارفین کی لمبی قطاریں، متعلقہ اہلکار موبائل فونز پر خوش گپیوں میں مصروف ،صارفین سخت گرمی کے موسم میں چینی کے حصول کے لئے پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشین محلہ کے مقام پر قائم کیا جانے والا رمضان بازار انتظامیہ کی عدم موجودگی کیوجہ سے بری طرح ناکام ہو کر رہ گیا۔ رمضان بازار میں چینی کی خریداری کے لئے آنے والے صارفین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کے اسٹال پر چینی کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر سارا دن صارفین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی خریداری کے لئے آنے والی خواتین اور بزرگوں کو دوبارہ چکر لگانے کا کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے ، شدید گرمی کے موسم میں صارفین رمضان بازار کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں ۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ رمضان بازاروں کا روزانہ کی بنیاد پر دورہ کیا جائے تاکہ حکومت کی طرف سے مہیا کی جانے والی سہولت کا شہری فائدہ اٹھا سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button