
دینہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محبوب شہزاد مغل کی سالانہ بر سی کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، مرحوم حاجی محبوب شہزاد مغل، ذیشان محبوب، یاسر محبوب ، نا صر محبوب ، عدنان محبوب کے والد محترم تھے۔ مرحوم کی سالانہ ختم پاک کی تقریب میں سابق وزیر آزاد کشمیر چو ہدری محمد سعید ، چو ہدری فوق شیر باز ، چو ہدری ضمیر ، چو ہدری انور ، زاہد محمود ناگی ، علی بٹ ، ماجد آفریدی ، احسان جنجو عہ ، عثمان بٹ ، عاطف بٹ ، حاجی افتخار احمد مغل ، انوار الحق مغل ، خاور چو ہان ، چو ہدری مناف گجر ، جمیل نظامی ، رضوان سیٹھی اور دیگر علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی، کارو باری شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شر کت کی ، سالانہ ختم پاک کی تقریب میں معروف عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سلطان عتیق نے بھی بارگاہ رسالت ﷺ میں اپنی حاضری پیش کی، ختم پاک کی تقریب میں مرحوم حاجی محبوب شہزاد مغل کی خدمات کو بھی سراہا گیا ۔