Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ماہ رمضان میں جہلم میں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ شہری و سماجی حلقے

جہلم: شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی شہری تنظیموں کے عمائدین نے کہا کہ ماہ رمضان میں شہر و گردونواح میں اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے، شہریوں کا کوئی پرسان ِ حال نہیں۔

تفصیلات کے مطابق، ضلع جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ناقص و غیرمعیاری کھلے مصالحہ جات فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کاکردار اداکر رہے ہیں جس کی وجہ سے بااثر افراد مصالحہ جات میں ناقص و غیر معیاری اشیاء شامل کرکے شہریوں میں زہر فروخت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران مضافاتی اور شہر کے گنجان آباد علاقوں میں دکانداروں کو چیک کرنے کی بجائے سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سمیت ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں اور مضافاتی علاقوں میں قائم دکانوں میں فروخت ہونے والے کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد کروائی جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خوردونوش خرید کر استعمال کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button