
جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ آٹا، چینی، فروٹ و سبزی اور دیگر اشیاء خوردونووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے تمام افسران کو حکومتی احکامات کے مطابق شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے، ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کرنے آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کا سبب بننے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے، پرائس فکسیشن کے عمل کو شفاف بنانے، فروٹ، سبزی اور پولٹری کو ریٹس کے کنٹرول کرنے سے متعلق بھی تاکید کی۔