
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم زین العابدین ولد سکندر خان ساکن ارسل ٹاؤن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ 4 منشیات فروشوں علی اختر ولد علی قدر ساکن ساکن چھنی دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 240 گرام چرس برآمد، شرجیل احمد ولد بلال احمد ساکن ارسل ٹاؤن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد، ابرہیم علی ولد محمد نعیم ساکن سعیلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد اور محمد رضوان ولد محمد سلیم ساکن جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔