Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

عید کی خریداری کے لئے جہلم شہر کے تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں

جہلم: عید کی خریداری کے لئے شہر کے تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئیں، دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھنے لگا، پہلے عشرے کے اختتام سے قبل خریداروں کا رش ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں قائم بازاروں، تجارتی مراکز میں عید کی خریداری کیلئے دور دراز کے شہریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد شہر کے تجارتی و کاروباری بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے خواتین اور بچوں کے رش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

شہرکے مختلف معروف و مصروف ترین بازاروں میں مین بازار، دلہن بازار، کناری بازار، نیابازار، سول لائن روڈ سمیت دیگر تجارتی مراکز میں کلاتھ ہاؤسز, شوز، بوتیک، گارمنٹس سمیت دیگر دکانوں پر روزہ افطار سے قبل اور افطار کے بعد خریداروں کا رش لگنے کے باعث تاجر بھی خوش نظر آ رہے ہیں۔

شہر میں کاروبار ی و تجارتی مراکز کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہونے پر تاجروں کا کہنا ہے کہ بازار میں خریدار نظرآنا شروع ہو گئے ہیں تا ہم کاروبار میں ابھی اس طرح کی تیزی نہیں آئی ہے مہنگائی اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر کارروبار پرگہرا اثر پڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button