
دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چک اکا اور چک مہیوں کا وزٹ کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے دوران وزٹ چیک پوسٹ میں قائم محرر روم، بارک کانسٹیبلان، گشت کرنے والی سرکاری گاڑیوں،چیک پوسٹ پر تعینات نفری کو چیک کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے وزٹ کے دوران چیک پوسٹوں کے انسپکشن رجسٹرز پر نوٹ بھی دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الرٹ ہوکر اور اچھے ٹرن آؤٹ کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں،پولیس افسران و ملازمین عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔