Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخوں پر عمل نہ کرنے پر دوکانداروں کیخلاف ایکشن، 3 لاکھ روپے سے زائد جرمانے

جہلم: ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخوں پر عمل نہ کرنے پر انتظامیہ کا ایکشن،ضلع بھر میں خلاف ورزیاں کرنے والوں کو 3 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ ناموں پر عمل نہ کرنے پر انتظامیہ ایکشن میں آ گئی۔ گراں فروشی کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں، ضلع بھر میں 3 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے کیے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے۔ رمضان المبارک کے ماہ میں اب تک پرائس کنٹرول کے حوالے سے 968 کارروائیوں میں 127 دوکانداروں کو گراں فروشی، 12 دوکانداروں کو ذخیرہ اندوزی کی مد میں 3 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

59 دوکانداروں کو وارننگ بھی دی گئی جبکہ 1 دوکاندار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button