
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایک شراب فروش بھاری شراب سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اظہر مسیح ولد ویلیم مسیح ساکن محلہ نجات پورہ ساندہ لاہور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 27 بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔