Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، پھلوں اور سبزیوں کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، انہوں نے بولی کے عمل، پھلوں اور سبزیوں کے معیار اور تھوک قیمتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کروائی اور مختلف شیڈز میں جا کر اشیاء خوردونوش کے معیار اور سٹاک کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے منڈی میں نیلامی کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خوردنوش سمیت پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام اشیائے خوردونوش کی مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button