رمضان کی مناسبت سے صوبہ بھر کی طرح جہلم جیل کے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان

جہلم: رمضان کی مناسبت سے صوبہ بھر کی طرح جہلم جیل کے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 دن کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے رمضان المبارک کی مناسبت سے جہلم سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں مقید افراد کے لیے 60 دن کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

سزاؤں میں کمی پاکستان پریزن رولز 1978ء کے رول 216 کے تحت کی گئی ہے اور اس کا اطلاق ان تمام قیدیوں پر ہوگا جو رواں سال جیل قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث نہ ہوں گے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق دہشت گردی، منشیات اور حدود آرڈی ننس کی دفعات کے تحت سزا ہونے والے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدی بھی اس ریلیف سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ اس اعلان کے تحت درجنوں قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچے گا اور ان قیدیوں اور ان کے ورثاء نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button