Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پارہ ہائی؛ ضلع جہلم میں اپریل میں جون جیسی گرمی، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

ضلع جہلم میں سورج کا پارہ ہائی، درجہ حرارت 40 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، اپریل کے پہلے ہفتے میں جون جیسی آگ برسنے لگی۔

رپورٹ کے مطابق ضلع جہلم کا موجودہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 جبکہ کم سے کم 21 ڈگری سنٹی گریڈ رہے گا۔

طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو سن گلاسسز اور چھتری کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے شہری بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں گرمی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھیں، بچوں کو ڈی ہائیڈریٹ نہ ہونے دیں، باہر جانے کی صورت میں سر پرکپڑا رکھیں۔ اسی طرح شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر بے زبان جانوروں اور معصوم پرندوں کا بھی خیال رکھیں، چھتوں پر پانی کے برتن رکھیں۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں روزہ رکھنے کے باعث جسم میں پانی کی کمی واقع ہوسکتی ہے جس کے لیے سحر و افطار میں پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیئے۔ اس کے علاوہ پانی یا پھلوں کے رس زیادہ سے زیادہ پئیں، اپنی غذا میں دودھ اور دہی کا استعمال بھی ضرور کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button