پنڈدادنخان میں واٹر سپلائی لائن جگہ جگہ سے ٹونٹے کے باعث شہری گندا اور بدبودار پانی پینے پر مجبور

پنڈدادنخان: مقامی انتظامیہ رمضان بازار میں ٹھنڈی ہوا کے مزے لینے میں مصروف جبکہ شہری عذاب میں مبتلا ہیں۔

شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں جبکہ واٹر سپلائی لائن جگہ جگہ سے ٹونٹے کے باعث شہری گندا اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں۔

رمضان بازار سے چند قدم دو چوک محمدیہ جہاں پر شہر کے تین اہم مدرسے واقعہ ہے، مین چوک میں واٹر سپلائی ہول گزشتہ پانچ روز سے لیک ہے۔ اے سی پنڈدادنخان سمیت تحصیلدار اور مقامی انتظامیہ صرف رمضان بازار کا دورہ کرکے واپس چلی جاتی ہے۔

اہلیان شہر اور تاجروں نے کمشنر راولپنڈی، ڈی سی جہلم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہری گندا اور بدبودار پانی پینے پر مجبور ہیں اس مسئلہ کا فوری حل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button