
جہلم: اعمال صالح سے جنت ملتی ہے روزہ ایک ایسی باطنی عبادت ہے جس سے جنت والا ملتا ہے۔رمضان المبارک کی ہر رات افضل ترین رات ہے۔
ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد ضلع کچہری جہلم قاری عبد الباسط نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ مبارک کے خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صبح طلوع فجر تک خیر ہی خیر مانگی جائے خیر ہی خیر ملتی ہے، شیطان زنجیروں سے جکڑ دئیے جاتے ہیں تاکہ وہ روزہ دار کو ورغلا نہ سکیں، یہ مہینہ عام معافی کا مہینہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمان کی خوش نصیبی کہ اس کی زندگی میں رمضان المبارک آئے وہ روزے رکھے اور اللہ پاک کا قرب پا لے، عبادتوں کا سرور اورثواب کئی بڑھ جاتا ہے۔