Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری، مہنگائی کا جن بے قابو، انتظامیہ خاموش تماشائی

جہلم: رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جاری ، مہنگائی کا جن بے قابو ، انتظامیہ خاموش تماشائی ہے۔

ماہ صیام کا بابرکت مہینہ جیسے جیسے آگے بڑھ رہاہے ، ویسے ہی شہر کے دکانداروں کی جانب سے لوٹ مار کا بازار بھی گرم ہے ، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری نرخ نامے محض مذاق ہی نظرآرہے ہیں۔

شہر اور ملحقہ علاقوں کے دکانداروں نے اشیاء خوردونوش کے اپنے اپنے نرخ مقرر کرکے اشیاء خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں ، انتظامیہ کی سرپرستی میں حالات کے ستائے شہریوں کی جیبوں پر مبینہ طور پر کھلم کھلا ڈاکا ڈالا جارہاہے۔

لوٹ مار میں ملوث بیشتر دکانداروں کا کہناہے کہ (جیسا منہ ویسا تھپڑ) کے معقولہ کو سامنے رکھتے ہوئے صارفین سے رقم کی وصولی کی جارہی ہے ،جبکہ تمام حالات و واقعات کا علم ہونے پر بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پراسرار خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button