Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

روزے دار احتیاطی تدابیر اپنائیں تا کہ بیماریوں پر قابو پایا جا سکے۔ ڈاکٹر میاں مظہر حیات

جہلم: ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا کہ روزے دار احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ بیماریوں پر قابو پایا جا سکے ، اس کیلئے متوازن غذا کا استعمال اورورزش، سیر کو معمول بنائیں ،تمباکو نوشی سے پرہیز کریں۔

محکمہ صحت ضلع جہلم کے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے رمضان المبارک میں صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دماغ کو بہتر رکھنا ہے تو 8 گھنٹے کی نیند ہر حال میں پوری کریں اپنی آنکھوں کو بہتر رکھنا چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے اپنے پائوں پر تیل کی مالش کریں اگر آپ اپنے معدے کو بہترین رکھنا چاہتے ہیں تو ٹھنڈی اشیاء سے پرہیز کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنے جگر کو بہترین رکھنا چاہتے ہیں تو بازاری کھانا اور فاسٹ فوڈ استعمال کرنا بند کر دیں، اگر آپ اپنے گردوں کو بہترین رکھنا چاہتے ہیں تو سونے سے پہلے باتھ روم سے فارغ ہولیا کریں اگر آپ اپنے مثانے کو بہترین رکھنا چاہتے ہیں تو کچا پیاز زیادہ استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگرآپ اپنے گلے کا خیال رکھنا چاہتے ہیں تو کھانے میں کالی مرچ کا استعمال کریں اگر آپ اپنے پھیپھڑوں کا خیال رکھنا چاہتے ہیں تو تمباکو نوشی کو مکمل بند کر دیں اگر آپ اپنے ناک کا خیال رکھنا چاہتے ہیں تو پودینے کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اگر آپ اپنے دل کو تندرست رکھنا چاہتے ہیں تو نمک چکنائی کا استعمال برائے نام کریں۔ان احتیاطی تدابیر کو اختیار کرکے ہی آپ بیماریوں سے بچ سکتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button