Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان ہوشیار،بڑا فیصلہ کر لیا گیا

ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سپیشل مہم شروع کرنے کا فیصلہ، صوبے بھر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سپیشل مہم 8 اپریل سے شروع ہو گئی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے حکم پر ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب نے تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو مراسلہ بھجوا دیاہے۔

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم سیکرٹری آرٹی اے اور ٹریفک پولیس پنجاب کے اشتراک سے شروع کر دی گئی۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم 8اپریل سے 8مئی تک جاری رہے گی۔

مراسلے کے مطابق سپیشل مہم کے دوران کتنے چالان کیے، کتنا جرمانہ، کتنی گاڑیاں و دیگر وہیکلز قبضے میں لی گئیں، کتنے مقدمات درج کروائے اور کتنے ڈرائیور گرفتار کیے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button