دینہ کے کاروباری شخصیت شیخ ارشد دل کا دورہ پڑنے سے دوبئی میں انتقال کر گئے

دینہ کے رہائشی شیخ بشیر مر حوم کے صاحبزادے شیخ شہزاد اور شیخ ایوب کے بھائی شیخ محسن کے والد محترم معروف کاروباری شخصیت اور علامہ اقبال سکول دینہ کے کمیٹی ممبر شیخ ارشد دو بئی میں دل کا دو رہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

مر حوم شیخ ارشد آج کل دو بئی میں مقیم تھے ، مر حوم کی میت گزشتہ رات دینہ گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ، مر حو م کی نماز جناز ہ دن اڑھائی بجے ہاکی گراؤنڈ جی ٹی روڈ دینہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی ، سابق نائب ناظم سٹی دینہ حاجی ادریز اختر ، سابق وائس چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عرفان ، تحریک انصاف کے رہنما انوار الحق مغل، چیئرمین علامہ اقبال سکول دینہ کمیٹی چوہدری محمد شفیق، ممبر سکول کمیٹی عبدالخالق ، راجہ نوید شہزاد ، شیخ انیس ڈومیلی ، پیر سید فیاض شاہ ، ہارون سیٹھی ، چیف ایڈیٹر جہلم اپڈیٹس چوہدری عادل، ماجد آفریدی ، عبدالباسط مجاہد ، احسان جنجو عہ سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کارو باری شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

بعد ازاں مرحوم شیخ ارشد کو سینکڑوں سو گواروں کی آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مر حوم کی وفا ت سے علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ، مر حوم انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کے مالک تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button