Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازمین کے پے سکیل اپ گریڈ کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہو سکا

سوہاوہ: محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازمین کے پے سکیل اپ گریڈ کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔

جیل ذرائع کے مطابق رواں سال فروری کے آخر میں حکومت پنجاب نے جیل وارڈر کو گریڈ 5 سے 7، ہیڈ وارڈر کو گریڈ 7 سے 9، چیف وارڈر کو گریڈ 9 سے 11 اور دینی ٹیچر کو گریڈ 12 سے 15 اپ گریڈ کرنے کی سمری منظور کی تھی۔

اس حوالے سے جیل ملازمین نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جیلوں میں ستائشی بینرز آویزاں کر کے پنجاب حکومت اور وزیر جیل کا شکریہ ادا کیا تھا لیکن دو ماہ بعد بھی فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا اور رواں ماہ ملنے والی تنخواہیں ملازمین کو سابقہ پے سکیلزکے مطابق ہی اداکی گئی ہیں جس پر ملازمین میں مایوسی اور بددلی پائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 2016ء میں پنجاب پولیس کے ملازمین کے پے سکیل اپ گریڈ کئے گئے تھے جس کے بعد سے جیل ملازمین اپنے پے سکیل اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button