
جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمان خان کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن جہلم کا رمضان بازار کا دورہ، سکیورٹی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے ضلع ہذا میں قائم سستا رمضان بازاروں کا وزٹ کیا، اس موقع پر اے ایس پی سعد آفریدی بھی ہمراہ تھے۔
ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و ملازمان کو چیک کیا اور ڈیوٹی کے متعلق بریفنگ دی اور مزید کہا کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں، اپنے اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھیں، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے سستا رمضان بازار میں موجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کو بھی چیک کیا اور کہا کہ روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں گورنمنٹ آف پنجاب کے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق ہونی چاہیے اور ناقص اشیاء بیچنے اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔