Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

روح کی نسبت اللہ سے ہے، روح اللہ تعالیٰ کا حکم اور امر ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری

جہلم: روح کی نسبت اللہ سے ہے، روح اللہ تعالیٰ کا حکم اور امر ہے، روح ہر انسان کے اندر موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے انسان نے اپنے خاکی جسم کی ضروریات کو پورا کرنا اپنا نصب العین بنا لیا مگر رب کریم کے امر، روح کی ضروریات کو نظر انداز کر دیا اسی لئے ہمارے گھروں اور معاشرے کا امن و سکون تباہ ہو چکا ہے۔

انہوںنے کہا کہ آج کی جدید عذاؤں کی وجہ سے ہمارا نفس ناکارہ ہو رہا ہے قرآن مجید فرقان حمید نے نفسانی خواہشات اور ہمارے جسم پر نئی سے نئی بیماریوں کے حملے کی روک تھام کے لئے روزہ کو بطور علاج تجویز کیا ہے۔

سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ روزے سے انسان اپنے نفس کو قابو میں رکھتا ہے۔ خاکی کی جسم کے اعضاء آنکھ، کان، زبان کو کنٹرول کر کے کئی روحانی و جسمانی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button