Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

حکومت پنجاب کی جانب سے ”ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس” کا قیام عمل میں آ گیا

جہلم: رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ” ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس ” کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ان فئیر پرائس شاپس کے ذریعے 13 معیاری اشیائے خوردونوش عوام کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں جن میں اوپن مارکیٹ کی نسبت آلو 3 روپے فی کلو، پیاز 41 روپے فی کلو، ٹماٹر 36 روپے فی کلو، بھنڈی 55 روپے فی کلو، کدو 72 روپے فی کلو، کیلا 47 روپے فی کلو، سیب کالا کلو 45 روپے فی کلوکم نرخوں پر فراہم کئے جارہے ہیں۔

ایرانی کھجور 107 روپے فی کلو، دال چنا 49 روپے فی کلو، بیسن 43 روپے فی کلو، دیسی لیموں 50 روپے فی کلو، امرود 26 روپے فی کلو، لہسن 85 روپے فی کلو کم نرخوں پر فراہم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button