Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر لوڈر مزدہ کی ٹرک سے ٹکر، 29 سالہ نوجوان جاں بحق

سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر لوڈر مزدہ کی ٹرک سے ٹکر، مزدہ میں سوار 29 سالہ نو جوان جاں بحق ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کو مزدے کی باڈی کاٹ کر باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 1بجے سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ ترکی جوڑ کے مقام پر راولپنڈی سے لاہور کی سمت جانے والا فروٹ سے بھرا مزدہ نمبری LES-4999 آگے جانے والے ٹرک کو اور ٹیک کرتے ہو ئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر زور دار دھماکے کے ساتھ ٹرک کے ساتھ جا ٹکرائی۔

حادثہ سے لوڈر مزدہ میں سوار 29سالہ نو جوان خرم شہزاد ولد ظفر اقبال سکنہ کوٹ مومن سرگو دھا موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مو قع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو ہسپتال منتقل کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button