Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

رمضان بازاروں کا مقصد عوام کو سستی اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ کمشنر نور الامین مینگل

پنڈدادنخان: کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ انہوں نے تحصیل کمپلیکس پنڈدادنخان، تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال، سستا رمضان بازار پنڈدادنخان و کھیوڑہ اور دیہی مرکز مال آفس کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نور زمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے رمضان بازاروں میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اشیاء خوردونوش کے معیار، وزن، سٹاک اور حکومتی نرخوں پر دستیابی کے ساتھ فیئر پرائس شاپس پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔

کمشنر نورالامین مینگل نے کہا کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر معیاری پھل اور سبزیاں عام مارکیٹ سے بہت کم ریٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں، سستے رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے، رمضان بازاروں میں دی جانے والی اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جاری ہے۔

کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور وہاں مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ علاج معالجہ کے لیے آنے والے مریضوں پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں تاکہ انہیں ہسپتال میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال دورے کا مقصد انتظامات کے ساتھ ساتھ مریضوں کو علاج و معالجے کے سلسلے میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر مزید بہتر بنانا ہے۔

بعدازں کمشنر نورالامین مینگل نے موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت سٹی کمپلیکس میں پودا لگایا اور مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button