
جہلم: شہر کی گلیوں، بازاروں میں پیشہ ور بھکاریوں کے ڈیرے، پیشہ ور بھکاری حقدار افراد کی حق تلفی کرنے میں مصروف، شہریوں کاقانون نافذ کرنے والے اداروں سے گدا گروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق شہر کی سڑکوں، گلی محلوں، چوک چوراہوں ،بازاروں اور مارکیٹوں میں پیشہ ور بھکاریوں نے مستقل بنیادوں پر ڈیرے جما لیے، بھیک اور امداد کے نام پر پیشہ ور بھکاری مستحقین کا حق بھی مارنے لگے پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کو یرغمال بنا کر حقدار افراد کی حق تلفی کررہے ہیں جبکہ مزدور طبقہ بے روزگاری کے باعث بے بسی کی تصویر بن کر رہ گیا ہے۔
شہر کے چوک ، چوراہے جن میں شاندار چوک، جادہ چوک، محمدی چوک، سبزی منڈی، قبرستان چوک ، روہتاس روڈچوک، کالا گجراں، بلال ٹاؤن، سول ہسپتال سمیت گلی محلوں میں پیشہ ور گداگر مافیا نے قبضہ جمارکھا ہے۔
شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات پیشہ ور گداگروں کے بجائے مستحقین کی مدد کریں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کار روائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیکر شہر بدر کیا جائے تاکہ حقداروں کی حق تلفی نہ ہو اور شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔