
جہلم: ضلع جہلم میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، چوری کی مزید 3 وارداتیں، نامعلوم چور طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق محمدجاوید ملک سکنہ باغ والا کنواں کالا گجراں جہلم نے پو لیس کو بتا یا کہ کوئی نامعلوم چور گھر سے طلائی زیورات تین عدد مالہ سیٹ، دو جوڑی بالیاں، چھے انگوٹھیاں چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اسی طرح محمد عامر فراز سکنہ سید حسین تحصیل دینہ ضلع جہلم نے پو لیس کو بتا یاکہ کھوکھا مور ڑپر موبائل اینڈ آٹو سپیئر پارٹس کے نام سے دوکان بنا رکھی ہے۔ نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے لیپ ٹاپ، UPS معہ بیٹریاں، موبائل اسیسریز بیٹریاں، چارجر، ہیڈ فون، نقد رقم مبلغ 20000/- روپے ، موبائل فونز، انجن آئل جبکہ ساتھ والی دوکان آٹوز سے اوزار پیچ کس ، شکنجہ، پانے، نقد رقم مبلغ 10000/- روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔ تھا نہ دینہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
انوار احمد سکنہ آدووال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم نے پولیس کو بتایا کہ کو ئی نامعلوم چور مسجد اقصیٰ مدرسہ انوار العلوم آدووال میں نصب شدہ ٹرانسفارمر سے کوائل چوری کرکے لے گئے ہیں۔ تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔