Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

سوہاوہ میں چوری کی واردات، چور 3 دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لے کرفرار

سوہاوہ میں چوری کی واردات، چور 3 دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لے کرفرار، سوہاوہ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوہاوہ یوٹیلیٹی سٹور کے قریب نماز فجر کے بعد چوری کی واردات ہوئی جہاں چور بڑے آرام سے 3 دوکانوں کے تالے توڑ کر شہریوں کو 10 لاکھ روپے سے محروم کر گئے جبکہ دوسری طرف اس طرح سڑک کنارے نقب زنی کی واردات کا ہونا پولیس کی ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس طرح مین جی ٹی روڈ پر ایک ہی رات میں 3 دوکانوں میں ہونے والی نقب زنی کی واردات سے شہری تشویش کا شکار ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کے گشت پر معمور پولیس اہلکاروں سے جواب طلب کیا جائے اس وقت وہ کہاں تھے جبکہ ہر سال رمضان میں ہونے والی اس طرح کی وارداتوں کا وقت تقریباً یہی ہوتا ہے اور عین اس وقت پولیس تھانہ سوہاوہ کے اہلکاروں نے گشت کی بجائے ریسٹ کو ترجیح دی جس کی وجہ سے چور ہمارا لاکھوں کا نقصان کر کے بآسانی فرار ہوگئے۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے فوری نوٹس کی اپیل کے ساتھ ساتھ فی الفور نقب زنوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button