گندم کی ایک ضلع سے دوسرے اضلاع ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندی عائد

محکمہ خوراک کی جانب سے ایک ضلع سے دوسرے اضلاع گندم کی ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی، ترسیل پر غیر اعلانیہ پابندی سے چکی آٹا مالکان کو گندم کی فراہمی متاثر،آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،آٹا چکی مالکان نے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

محکمہ خوراک کی جانب سے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گندم کی نقل وحمل پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی ہے جس کے باعث آٹا چکی مالکان گندم کی سپلائی نہ ملنے سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

چکی آٹا ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی سپلائی نہ ملنے سے چکی آٹے کی قلت پیدا ہو جائے گی، گندم کی قلت سے چکی آٹے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں چکی آٹا 90 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہا ہے جو 100 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب حکومت کی جانب سے پابندی کے احکامات نہ ملنے کے باوجود گندم کی ترسیل روک رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button