Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈومیلی میں اس باربھی رمضان بازار نہ لگایا جاسکا، شہری دوکانداروں کے ہاتھوں لٹ گئے

ڈومیلی: پسماندہ علاقہ ڈومیلی میں اس باربھی رمضان بازار نہ لگایا جاسکا، شہری دوکانداروں کے ہاتھوں لٹ گئے، ڈومیلی میں ایک رمضان بازار ہوناچاہیے کیوں کہ ڈومیلی کے ساتھ بہت دیہات لگتے ہیں، شہروں کی بجائے دیہات کی غریب عوام کو سہولت دینی چاہیے۔ عوامی حلقے

تفصیلات کے مطابق رحمتوں برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک کا آغاز ہوچکاہے، پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ضلع جہلم میں بھی سستے رمضان بازار قائم کردیئے گئے جہاں عوام کو عام بازار سے رعائتی اشیاء دستیاب ہے۔

سوہاوہ، دینہ، جہلم، پنڈدادنخان اور کھیوڑہ میں تو رمضان بازار قائم کئے لیکن تحصیل سوہاوہ کی سب تحصیل مانی جانے والی ڈومیلی میں اس بار رمضان بازار انتظامیہ لگانے میں ناکام رہی، اس پسماندہ علاقے ڈومیلی کے ساتھ بے شمار دیہات قائم ہیں اور کافی تعداد میں غریب لوگ بستے ہیں لیکن اس علاقے کو نظر انداز کردیاکوئی بازار قائم نہ ہوسکا، شہری دوکانداروں کے ہاتھوں لُٹ رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے کہاکہ یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے یہاں سب سے پہلے رمضان بازار قائم ہوناچاہیے۔اس علاقے میں بازار نہ قائم کرکے انتظامیہ نے ناانصافی کی، شہروں میں رمضان بازاروں کے علاوہ بھی کافی پوائنٹ ہوتے جہاں رمضان میں سستی اشیاء میسر ہوتی لیکن اس علاقے میں دوکانداروں نے خوب لوٹ مار میں سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ ہی کوئی پرائس کنٹرول کمیٹیاں چیک کرتی اور نہ ہی کبھی انتظامیہ نے چکر لگایا۔فروٹ سبزیوں گوشت سمیت دیگر ضرورت اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹوروں پر تو اشیاء سستی ضرور ہیں لیکن سامان اکثر میسر ہی نہیں ہوتا۔اور نہ وافر مقدار میں لے سکتے ہیں۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمارا ضلعی انتظامیہ، ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ سے مطالبہ ہے کہ ڈومیلی میں بھی رمضان بازار لگایا جائے اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں بھی کچھ سستی اشیاء مل سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button