
دینہ کے قریب مسافر وین الٹ گئی، حادثہ میں 7مسافر شدید زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر سلطانیہ ہوٹل کےمقام پر مسافر ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 7 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔