Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ کاشف محمود ڈوگر

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم کاشف محمود ڈوگر کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کے عمل، اشیاء کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کاشف محمود ڈوگر نے کہا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کے خاتمے اور اشیاء کی کنٹرول قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ جہلم متحرک ہے،سبزی و فروٹ سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے حوالہ سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اشیاء خوردونوش کی طلب و رسد اور قیمتوں کو مانیٹر کر رہی ہے۔ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کاشف محمود نے کہا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت ماہ میں ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی ہرگز برداشت نہیں ہو گی۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کواشیاء خورد ونوش کی قیموں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button