
جہلم: ڈی پی او جہلم کا نماز فجر اور نماز تراویح کے دوران مختلف مساجد کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع ہذا کی مختلف مساجد اور عبادت گاہوں میں نمازِ فجر اور نمازِ تراویح پر تعینات پولیس افسران و ملازمان کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
اس حوالے سے ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس نے نمازِ فجر اور نمازِ تراویح کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے۔ نماز کے اوقات پر پولیس افسران و ملازمان الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ڈی پی اوز ضلع ہذا اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا بھی ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو وقتاً فوقتاً چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر رمضان المبارک میں 24/7 فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔