Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

محکمہ تعلیم کا احسن اقدام، سکولوں میں کونسل کا قیام لازمی قرار

سکولوں کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کا احسن اقدام، پرائیویٹ و سرکاری سکولوں میں کونسل کا قیام لازمی قرار دیدیا گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سکول کونسل 7 ممبران پر مشتمل ہوگی، پرنسپل سکول کونسل کا چیئرمین ہوگا، ٹیچر، والد اور ماہر تعلیم سکول کونسل کے ممبر ہوں گے، ہائی سکولوں میں ایک ٹیچر پرائمری سیکشن سے لازمی لیا جائے گا، ایک ممبر سیکرٹری ایجوکیشن خود یا ان کی ہدایت پر بنایا جائے گا، ایک ممبر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے لگایا جائے گا، سکول کونسل کا انتخاب 2 سال کیلئے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کونسل کی میٹنگ کا انعقاد ہرماہ کروانا لازمی ہوگا، شکایات باکس سکول کے مرکزی گیٹ پر لگایا جائے گا، تمام شکایات سکول کونسل کے ممبران کے سامنے کھولی جائیں گی، تشدد، جنسی طور پر ہراساں سے متعلق والدین کی شکایات کو سکول کونسل کی زیرنگرانی حل کیا جائے گا، نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں سمیت بجٹ کا ریکارڈ بھی سکول کونسل میں رکھنا لازمی ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ سکول کونسل تشکیل نہ دینے والے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی، کونسل کے قیام سے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button