Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں جواء بازوں، منشیات فروشوں کے ڈیرے قائم، منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر

جہلم: شہر اور گردونواح میں جوابازوں ، منشیات فروشوں کے ڈیرے قائم، منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر، نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہونے لگا، مقامی پولیس، ایکسائز اینڈ نارکوٹکس عملہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر اور گردونواح کے علاقوں میں جواریوں، منشیات فروشی کرنے والے بااثر افراد نے گنجان آباد علاقوں میں ڈیرے قائم کرلئے، جس کے باعث نوجوان نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اندرون شہرسمیت ملحقہ آبادیوں میں بااثر افراد نے جواء اور منشیات فروشی کے اڈے کھول رکھے ہیں جس کی وجہ سے درجنوں گھرانوں کے چشم و چراغ گل ہو چکے ہیں ، مقامی پولیس سمیت ایکسائز اینڈ نارکوٹکس عملے نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جوکہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیاہے کہ منشیات فروشی اور جوئے کے اڈے قائم کرنے والے بااثر افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button