
جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔
اس حوالے سے ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 135 دوکانوں کی انسپیکشن کی گئی اور مجموعی طور پر 1 لاکھ 54 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اس کے علاوہ ضلع بھر میں احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کے لیے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔