Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

میونسپل کمیٹی جہلم کا شعبہ الیکٹرک سٹی غیر فعال، مقدس مہینے میں بھی سٹریٹ لائٹس مرمت نہ کی جا سکیں

جہلم: میونسپل کمیٹی کا شعبہ الیکٹرک سٹی غیر فعال، رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں بھی اندرون شہر کی سٹریٹ لائٹس مرمت نہ کی جا سکیں، شہر کی سڑکوں پر گھپ اندھیرا، میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران نے چپ سادھ لی ، چوری چکاری کی وارداتوں کا خدشہ ۔ شہری میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کے خلاف سرا پا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم اندرن شہرکے گلی محلوں سمیت سڑکوں پرنصب سٹریٹ لائٹس جو کافی عرصہ سے خراب پڑی ہیں مرمت نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے ، میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ ہر سال بجٹ کے موقع پر سٹریٹ لائٹس کی تبدیلی و درستگی کا بجٹ منظور کرتی ہے جو لاکھوں روپے میں ہوتا ہے۔

بجٹ منظور ہونے کے باوجود اس گھمبیر مسئلے کی طرف بالکل توجہ نہیں دی جاتی جس کی وجہ سے رات کے وقت راہگیروں، سائیکل سواروں ، موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سٹریٹ لائٹس ناکارہ ہونے کے سبب چوری چکاری کی وارداتوں کا بھی خدشہ بڑھ چکاہے ۔

میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسرنے بھی سٹریٹ لائٹس کی درستگی کے حوالے سے مکمل لاتعلقی اختیار کر رکھی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہو چکاہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر سمیت اولڈ جی ٹی روڈ پر نصب سٹریٹ لائٹس کو بحال کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں اور میو نسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی توجہ اس گھمبیر مسئلے کی طرف مبذول کروائی جائے تاکہ شہری میونسپل کمیٹی کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button