
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 جواریوں سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خورد بیلہ ریڈ کیا جہاں 4 قمار باز غلام مرتضیٰ ولد محمد رمضان ساکن چوٹالہ، طارق حسین ولد محمد ایوب، محمد خوشحال ولد قدرداد اور محمد اشتیاق عرف شاقی ولد بشیر احمد سکنائے خورد جو بذریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے گرفتار قماربازوں کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 31300 روپے نقدی، 3 عدد موبائل فونز، 3 عدد موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ چوٹالہ پولیس ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم ذوالفقار حسین ولد ریاض حسین ساکن چوٹالہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راؤنڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔