
جہلم: رمضان المبارک کے پیش نظر حکومت پنجاب نے ایک مرتبہ پھر دفتری اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ، ملازمین تذبذب کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے یکم رمضان سے قبل کالجز کے دفاتر کے اوقات کار صبح 10تا سہ پہر 3 بجے تک مقرر کئے گئے تھے جبکہ گزشتہ روز موصول ہونے والے تحریری حکم نامے کے مطابق کالجز کے دفاتر کے اوقات کار تبدیل کرکے صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک مقرر کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے کالجز کے دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین تذبذب کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ہر روز نئے تجربات کر کے ملازمین سے امتحان لے رہی ہے ،جس کی وجہ سے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے، اسی طرح جمعہ کے روز صبح 8 بجے دن 12 بجے کے اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں۔