Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مسلم لیگ (ق) نے ضلع جہلم کو بھیک میں ٹکٹ دیئے۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادنخان: گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ (ق) نے ضلع جہلم میں جوٹکٹ دیئے گئے وہ بھیک میں دیئے گئے تھے۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 67 چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا مذاق اڑانے والے کہتے تھے کے ہم نے جب اشارہ کرنا ہے چو ہدری عابد اشرف جوتانہ بھاگتا ہوا آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب ان کو مکمل یقین ہو گیا کہ یہ اشارے سے اوپر کام چلا گیا ہے تو پھر جو صرف ایک اپنا ووٹ رکھتے ہیں مختلف تبصرے کرنے لگے جس کی میں نے کوئی پرواہ نہ کی اور اپنے مشن کو جاری رکھا۔ آج اللہ تعالی کی خصوصی کرم نوازی سے جو میں نے نعرہ لگایا تھا کہ ایم این اے تحصیل پنڈدادنخان سے ہونا چاہیے وہ عوام کے اندر شعور بیدار ہونے لگا ہے کیونکہ ہردفعہ ایم این اے کے امید دار باہر سے ہوتے تھے۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ میں نے ایم این اے کا الیکشن لڑنا ہے، کامیابی اور نا کامی میرے اللہ کے پاس ہے انسان تو صرف کوشش کرتا ہے، میں نے تحصیل پنڈ دادنخان کے عوام کا جوحق ہے وہ لے کر رہوں گا، اب عوام ٹکٹ نہیں شخصیت کو دیکھ کر ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے جو ہمیں تربیت دی ہے اس میں عاجزی اور غریب عوام کی خدمت کرنا ہے، ضلع جہلم میں دو خاندانوں نے ایم این اے کی سیٹ کو اپنا حق سمجھ رکھا ہے۔یہ دو خاندان ہی ایم این اے کے امیدوار ہو سکتے ہیں تحصیل پنڈ دادنخان سے کیوں نہیں ہوسکتا۔

سابق تحصیل ناظم پنڈدادنخان نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوا جو بھی امیدوار ہوتا وہ اپنی تحصیل سے ہار کر جب تحصیل پنڈ دادنخان میں داخل ہوتے تو کامیابی کی طرف چلے جاتے انہوں نے حلقہ پی پی 27 کے عوام کے لئے کیا کیا جو 35 سال سے اقتدار میں رہے، ان کو غریب عوام کرایہ کی کا ر اور ایک سفید پوش ساتھ لے کر بھی جہلم اور اسلام آبادایم این اے کو تلاش کرتے ہوئے ہزاروں روپے لگا کر بغیر کام کے گھر واپس آ جاتے اور جو سفید پوش ساتھ ہوتا اس کے اخراجات اور واپسی پر ان کے بچوں کی خریداری بھی غریب جو کام کے لیے ساتھ لے کر جاتا اس کے ذمہ ہوتی اور کام بھی لارے لپے پر چلا جا تا۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام جب تک ساڈہ حق ایتھے رکھ کا نعرہ نہیں لگائے گی اس وقت تک کوئی ان کوحق نہیں دے گا، انشاء اللہ اس دفعہ ایم این اے تحصیل پنڈدادنخان سے ہوگا۔ موجودہ اقدار سرکار کے ساتھ دوسیاسی ڈسپنسر جو کہتے ہیں جس کا بھی نام لو تو ان کا جواب ہوتا ہے اس کے پلے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج میں پوچھتا ہوں کہ آپ کے پلے میں کیا ہے، حلقہ پی پی 27 میں سے کون سے سیاسی گھران کے ساتھ ہیں جس امیدوار کا تھیم اور جمعہ سے شروع ہو ان کے پاس باقی بدھ اور جمعرات ہی رہ جاتی ہے ان کا کھیل ختم ہو چکا ہے اب صرف نیٹ پریکٹس جاری ہے، چند دن میں یہ ماضی کاحصہ ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) چند دنوں تک پنجاب میں حکومت کر یں گے اور یہ لوگ صرف عوام کو یہ بتایا کریں گے جب میں وزیر ہوا کرتا تھا۔۔۔ یہ حادثاتی کامیابی تھی اور روز حادثے نہیں ہوا کرتے، عوام دو خاندانوں سے تنگ آچکے ہیں۔ جو انہوں نے سیاست کرنی تھی کر لی اب جو عوام فیصلہ کرے گی وہ ٹکٹ والے کو نہیں شخصیت کو ووٹ دیں گے۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ جتنی کر پشن اس دور میں ہوئی وہ ریکارڈ ہوئی۔ اپ عوام بغیر ٹکٹ فیصلہ کریں گے، نہر اور ڈول گیرج والے ذرا شوٹو ٹنے دیں، پھر یہی کہیں گے، توڑ گیا مائی ہاتھ پائی ماراں منجیاں تےـ، بلکہ میں تو یہ تک کہوں گا کہ ان کے جو دو سیاسی ڈسپنسر ہیں وہ بھی چھوڑ جائیں گے، انشاء اللہ آنے والا وقت تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام کا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button