
جہلم: رمضان المبارک رحمتوں اور بر کتوں کی نوید لے کر آتا ہے، اس مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ جنت کے تمام دروازے کھول دیتے ہیں جبکہ جہنم کے تمام دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما چوہدری زاہد اختر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورا مہینہ اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی ہیں اب ہمار اکام ہے کہ ہم اس ماہ مقدس میں کس طرح اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روزہ صبر اور استقامت کے ساتھ دوسروں کے ساتھ محبت اور رواداری کا درس بھی دیتا ہے۔ اس مہینے میں دکھی ، مستحق ، غریب، نادار بچوں ، بیوہ خواتین اور بے سہا را لوگوں کی مدد کریں۔
چوہدری زاہد اختر نے کہا کہ ما ہ رمضان میں مستحقین کو بھی یاد رکھیں بالخصوص مخیرحضرات دل کھول کر ایسے اداروں کی مدد اور سرپرستی کریں جہاں یتیم، غریب، مستحق بچوں کی کفالت کی جاتی ہے۔