Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم میں دکانداروں کی جانب سے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے اشیاء خوردونوش کی فروخت

جہلم: شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں کے دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے اور قیمت پنجاب ایپ کو پاؤں تلے روندتے ہوئے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے سبزیوں سمیت اشیاء خوردونوش فروخت کرنی شروع کر رکھی ہیں ،صارفین نے قیمتوں کو چیک کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مانیٹرنگ کے نظام کو فعال بنانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں دکانداروں نے پرچون کی سطح پر آلو نیا کچا چھلکا درجہ اول28روپے کی بجائے40روپے،آلو نیا کچا چھلکا درجہ دوئم20 روپے کی بجائے30، پیاز درجہ اول 60 روپے کی بجائے80 روپے ،پیاز درجہ دوم 50 کی بجائے60، ٹماٹر 150کی بجائے200، ٹماٹر دوم 140 کی بجائے 160 روپے فی کلو تک فروخت کی جاتی رہی۔

لہسن چائنہ 315 کی بجائے400، ادرک تھائی لینڈ 185 کی بجائے250، ادرک چائنہ 190کی بجائے220، کھیرا فارمی30کی بجائے50، کریلے110کی بجائے150، پالک30 کی بجائے50، بینگن 55کی بجائے80، بند گوبھی65 کی بجائے80، پھول گوبھی60کی بجائے80روپے فی کلو تک فروخت کی جاتی رہی۔

سبز مرچ110کی بجائے150،شملہ مرچ80کی بجائے100،گھیا کدو100کی بجائے130، لیموں چائنہ 230کی بجائے300، شلجم20 کی بجائے50، مٹر110 کی بجائے150، مولی25کی بجائے40 روپے فی کلو تک فروخت کی جاتی رہی۔

صارفین نے حکومت سے قیمتوں کو چیک کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کے لئے مانیٹرنگ کا نظام متعارف کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button