
جہلم: محکمہ تعلیم جہلم میں ڈپٹی ڈی ای او (زنانہ ) ڈپٹی ڈی ا ی او ز(مردانہ )، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ایڈمن ،ڈپٹی ڈی ای اوز جہلم سوہاوہ ،دینہ ،ڈپٹی ڈائیریکٹر فنانس، سپر یٹنڈنٹ کی4سیٹں خالی ،محکمہ لاوارث لگنے لگا،محکمانہ کام التوا کا شکار ہے۔
تفصیلات کیمطابق محکمہ تعلیم ضلع جہلم میں نا اہل افسران کی وجہ سے متعدد پوسٹیں خالی ہیں جن میں ڈی ای او مردانہ، ڈی ای او زنانہ، ڈپٹی ڈی او زنانہ،ڈپٹی ڈی او سکینڈری،ڈپٹی ڈی ای او سوہاوہ اور دینہ اور ایک من پسند افسر کو 3پوسٹوں کا اضافی چارج کے ساتھ دے دی گئی۔
افسران کی پوسٹیں خالی ہونے سے بہت سے سرکاری امور بھی التوا کا شکار ہیں سی ای او محکمہ تعلیم جہلم چوہدری محمد معروف چوہدری11اپریل کو ریٹائر ڈہورہے ہیں، محکمہ لاوارث لگنے لگا ہے۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام بالا محکمہ تعلیم جہلم خالی پوسٹوں پر افسران کی تعیناتی کو فوری یقینی بنائیں۔