Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

گلے کے امراض کے ساتھ ساتھ بخار کامرض بڑھنا شروع ہوگیا شہری احتیاط کریں۔ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

جہلم: گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہریوں میں گلے کے امراض کے ساتھ ساتھ بخار کامرض بڑھنا شروع ہوگیا۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹھنڈا گرم کھانے پینے کے باعث گلے کی خرابی کے ساتھ ساتھ موسمی بخار ، اسہال ،وغیرہ کے مریضوں میں اضافہ ہو رہاہے ، ایسے مریضوں کو فوری طور پر اپنے معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بازاروں میں فروخت ہونے والی غیر معیاری اشیاء خودونوش، پکوڑے ، سموسوں کے بے دریغ استعمال کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں کا ناقص و غیر معیاری باسی کھانا کھانے سے بھی شہری امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ، ضلع بھر میں گرمی کی شدت میں رفتہ رفتہ اضافہ ہو رہاہے جبکہ شہری سحری و افطاری کے اوقات میں کھانا گھروں میں تیار کرنے کی بجائے ہوٹلوں پرتیار ہونے والے کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

ڈاکٹر فواد مجید چوہدری کا کہنا ہے کہ سادہ غذائیں جن میں سبزیاں ، دالیں، دہی ، لسی اورابلے ہوئے صاف پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے ، بچوں کو پانی ابال کر استعمال کروایا جائے ، پھل دھوکر کھائے جائیں بچوں کو دھوپ میں کھیلنے سے روکا جائے ، باریک کپڑے پہنائے جائیں نوزائیدہ بچوں کو گرم کپڑوں میں نہ لپیٹا جائے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

ڈاکٹر فواد مجید چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ زیادہ گرمی میں بڑی عمر کے افراد چھوٹے بچے ، کمزور قوت مدافعت رکھنے والی مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کچن میں کام کرنے والی خواتین ، کھیتوں میں کام کرنے والے کسان محنت کش زیادہ متاثر ہوتے ہیں ، اس لئے انہیں چاہیے کہ خاص احتیاطی تدابیر اپنائیں اپنے سروں کو ڈھانپیں ، چھتری لیں یا سائبان قائم کرکے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ سحری و افطاری کے وقت صاف اور ابلے ہوئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے والدین کو چاہیے کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور نہاتے وقت پانی میں ڈیٹول یا اینٹی سپٹک (جراثیم کش ) محلول کے ایک دو قطرے شامل کر لیا کریں تاکہ مہلک جراثیموں سے محفوظ رہا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button