Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

رمضان المبارک میں جہلم شہر اور گردونواح میں سموسوں پکوڑوں کی دکانیں سج گئیں

جہلم: رمضان المبارک میں شہر و گردونواح میں سموسوں پکوڑوں کی دکانیں سج گئیں، شہر میں مختلف مقامات پر حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس اور حفاظتی تدابیر اختیار کئے بغیر اشیائے خوردونوش کی فروخت عروج پر پہنچ گئی، سڑکوں کے دونوں اطراف قائم ہونے والی عارضی دکانوں پر سجے سموسے پکوڑوں پر سڑکوں سے اڑنے والی دھول مٹی بیماریوں کا باعث بننے لگی۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح کی سڑکوں کے اطراف میں قائم ہونے والی سموسوں پکوڑوں کی دکانیں بیماریاں تقسیم کرنے لگیں، ناقص و غیر معیاری تیل میں تیار ہونے والے پکوڑوں سموسوں کے استعمال سے شہری ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے۔

شہر کے چوک چوراہوں سمیت سڑکوں کے دونوں اطراف جگہ جگہ سموسوں ، پکوڑوں، فاسٹ فوڈ، دہی بھلے، فروٹ چاٹ سمیت کھانے پینے کی دیگر مضر صحت اشیا کھلے عام فروخت کی جارہی ہیں ، ان اشیا ء کو دھول مٹی سمیت مکھی مچھروں سے بچانے کے لئے نہ تو شیشے اور جالیاں لگائی گئیں ہیں اور نہ ہی مکمل طور پر ڈھانپا جاتا ہے۔

یہ اشیاء شہر کے مختلف بازاروں، گلیوں، مصروف چوک و چوراہوں سڑکوں کے اطراف گرد و غبار، دھول مٹی اور گاڑیوں کے زہریلے دھوئیں کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں جن کے استعمال سے شہری مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہری ، رفاعی ، فلاحی ، سماجی تنظیموں کے عمائدین نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button